۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سٹڈی ٹرپ

حوزہ/ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وویمن گائیڈنس ڈویژن سے وابستہ قرآن یونٹ کی جانب سے قرآن مجید حفظ کرنے والی طالبات کے لئے ایک سٹڈی ٹرپ کا اہتمام کیا گیا۔ یہ سٹڈی ٹرپ ان طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے اور انھیں یہ بابرکت سفر جاری رکھنے کی ترغیب دینے کے لئے ترتیب دیا گیا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وویمن گائیڈنس ڈویژن سے وابستہ قرآن یونٹ کی جانب سے قرآن مجید حفظ کرنے والی طالبات کے لئے ایک اسٹڈی ٹرپ کا اہتمام کیا گیا۔ یہ اسٹڈی ٹرپ طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے اور انھیں بابرکت سفر جاری رکھنے کی ترغیب دینے کے لئے ترتیب دیا گیا تھا۔

قرآن یونٹ کی محترمہ فاطمہ السید عباس الموسوی نے کہا: " ہماری یونٹ معاشرے خصوصا خواتین میں دینی و قرآنی علوم اور تعلیمات کے فروغ کے لئے کوشاں ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے ہم علوم القرآن میں دلچسپی رکھنے والی اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات اور خواتین کی حوصلہ افزائی کے لئے متعدد تعلیمی اور تفریحی سرگرمیاں منعقد کرتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا: "اس سٹڈی ٹرپ کے دوران قرآن مجید سے تمسک رکھنے، اسے حفظ کرنے اور اس پر غوروفکر کرنے پر ایک آگاہی لیکچر بھی پیش کیا گیا۔"طالبات نے اس سٹڈی ٹرپ پر اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے پر یونٹ کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ قرآن یونٹ معاشرے خصوصا خواتین میں دینی و قرآنی علوم اور تعلیمات کے فروغ کے لئے کوشاں ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے قرآن یونٹ ہر سال متعدد قرآنی پروگراموں اور سرگرمیوں کا اہتمام کرتا ہے ، جس میں مختلف قرآنی کورسز بھی شامل ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .